اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروادی ہے ریکوزیشن میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات،گنے اور چاول کی فصل کی قیمت مقرر نہ کرنے اور اسکولوں کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے ۔
لاہور میں اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔
جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں گنے اور چاول کی فصل کی قیمت مقرر نہ ہونے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کرنے کی سفارش بھی شامل ہےاسکولوں کی نجکاری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
اپوزیشن رہنما ملک احمد بھچر نے اپنی ریکوزیشن کے ایجنڈے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کیخلاف بوگس مقدمات کے اندارج پراجلاس بلانے کی استدعا کی ہے۔