آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بلے باز میتھیو شارٹ نے پاکستان سپر لیگ 10 کھیلنے کا اعلان کرتے ہوئے خود کو رجسٹرڈ کروالیا۔
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو بلوچستان کے شہر گوادر میں ہوگی، جس کیلئے کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی ہے، اب تک درجنوں غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کیلئے سائن اپ کرچکے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بلے باز میتھیو شارٹ نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے سائن اپ کرلیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ نے مجموعی طور پر 122 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے ایک سنچری اور 18 نصف سنچریوں کی مدد سے 2829 رنز بنائے ہیں، جس میں 130 چھکے اور 236 چوکے شامل ہیں۔
میتھیو شارٹ نے ٹی 20 میچز میں 47 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں، ان کا بہترین فیگر 22 رنز پر 5 وکٹیں ہیں۔