آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن کی گھر سے لاش برآمد ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مردہ پائے گئے ہیں جبکہ ان کی 2 بہنیں گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ رشتے داروں نے مسلسل فون اٹینڈ نہ ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا۔
پولیس نے بتایا کہ اشتیاق میمن کی دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کر لیا گیا لیکن ابھی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی۔