پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کےلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کی لسٹ جاری کردی گئی۔
کراچی کنگز نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے گولڈ کیٹیگری میں منتقل کردیا جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ریلیگیٹ کردیا گیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈز نے رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری سے سلور میں ریلیگیٹ کردیا، لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے گولڈ کیٹیگری میں ریلیگیٹ کیا ہے، ملتان سلطانز نے فیصل اکرم کو گولڈ کیٹیگری سے سلور میں ریلیگیٹ کیا ہے۔