کوہاٹ میں ضلع کُرم کے حوالے سےگرینڈ جرگہ آج بھی کسی فیصلے پرنہ پہنچ سکاجرگہ کل دوبارہ منعقد ہوگا۔
کوہاٹ میں 20 دن سے جاری فریقین کے جرگے میں فیصلہ تاحال نہ ہوسکا جرگہ عمائدین کے مطابق فریقین متعدد نکات پرمتفق ہوچکے چند پر مشاورت جاری ہے۔
جرگہ عمائدین کے مطابق آج کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا تاہم ایک فریق نے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے معاہدے پر دستخط سے معذرت کرلی ہے ہفتےکے روز جرگہ ممبران دوبارہ بیٹھیں گے۔