خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے ، امید ہے آج رات تک معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
پشاور میں سما سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ کرم صورتحال پر کوہاٹ میں جرگہ جاری ہے، فریقین موجود ہیں اور آج معاہدہ ہوجائے گا۔ ایک فریق نے مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا جس سے تعطل ہوا، گرینڈ جرگہ اس وقت کوہاٹ میں جاری ہے، اسلحے کی واپسی، شاہراہ کھولنے پر اتفاق ہوا تو مزید اقدامات کریں گے، ٹل پاڑا چنار روڈ پر نجی مورچے گرا کر اپنی پوسٹیں قائم کریں گے، علاقےمیں پولیس کے چار سو اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وفاق فرنٹیئر کانسٹیبلری کی دو کمپنیاں دے گا۔