بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے امید ہے آج رات تک معاہدے پر دستخط ہو جائین گے۔
پشاور میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہاٹ گرینڈ جرگے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، ایک فریق نےمشاورت کیلئےوقت مانگا تھا جس سےتعطل ہوا ہے گرینڈ جرگہ اس وقت کوہاٹ میں جاری ہے۔
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ اسلحے کی واپسی اور شاہراہ کھولنے پر اتفاق ہوا تو مزید اقدامات کریں گے، ٹل پاڑا چنار روڈ پر نجی مورچے گرا کر اپنی پوسٹیں قائم کریں گے، علاقےمیں پولیس کے چار سو اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وفاق فرنٹیئرکانسٹیبلری کی دو کمپنیاں دے گا۔