جنوبی کوریا میں صدر کے بعد وزیراعظم کیخلاف بھی مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیراعظم کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی، ہین ڈک سو نے سابق صدر کیخلاف خصوصی عدالت کے قیام کے بل پر دستخط نہیں کیے تھے۔
اسپیکر کے مطابق مواخذے کی تحریک کے حق میں اکثر ارکان نے ووٹ دیا۔
سابق صدر یون کیخلاف مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے بعد ہین ڈک سو کو قائم مقام صدر بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی آئینی عدالت میں صدر یون کیخلاف پہلی سماعت ہوئی، جس میں ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے دوسری سماعت 4 جنوری کو مقرر کی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے سابق صدر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
اپوزیشن رہنماء لی نے ججوں کی عدم تعیناتی پر قائم مقام صدر کیخلاف بھی مواخذے کی تحریک پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔