پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیاہے جس کی قیادت شان مسعود کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں شان مسعود کپتان، صائم ایوب، بابراعظم ، کامران غلام ، محمد رضوان ، سعود شکیل، عامر جمال ، نسیم شاہ، خرم شہزاداورمحمد عباس شامل ہیں ۔
یاد ہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل 26 دسمبر کو شروع ہو گا۔