گوجرنوالہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونےکاجرم ثابت ہونےپردوملزمان کو تینتیس تینتیس سال سزا اور اٹھارہ اٹھارہ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔
سپیشل جج سینٹرل ون محمد نعیم شیخ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دوملزمان کو تینتیس تینتیس سال سزا اور اٹھارہ اٹھارہ لاکھ جرمانےکی سزا سنادی،ملزمان کیخلاف تھانہ ایف آئی اے میں انسانی اسمگلنگ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کیلئے 32 لاکھ 50 ہزار ہتھیائے تھے،شہری کولیبیااٹلی بھجوانے کی بجائے لیبیا میں قید کرکے تشدد کانشانہ بنایا،تشدد کر کے گھر والوں سے تاوان کا مطالبہ کرتے تھے۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ تاوان وصول کرنےکےبعد یرغمال بنائےگئےشہری کارابطہ گھروالوں سےدوبارہ نہ کروایا، لیبیا میں لاپتاہونےوالےشہری کےگھروالوں کی شکایت پرایف آئی اےنےمقدمہ درج کیا۔