نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقررکیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ طاہراشرفی مسلم ممالک اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امور میں معاونت کریں گے۔
یاد رہے کہ حافظ طاہر اشرفی اس سے قبل بھی مختلف وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی رہ چکے ہیں۔