نیوکراچی بلال کالونی پولیس نے لوٹ مار کے دوران شہریوں کو قتل و زخمی کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم حمزہ عرف موسیٰ کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔ ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ دو اگست کو اس نے تین ساتھیوں کے ہمراہ مل کر بینک سے کیش لیکر آنے والے شہری کو لوٹا تو اس نے مزاحمت کی۔
ملزمان کی فائرنگ سے قریبی مسجد کی پہلی منزل پر موجود نمازی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم موسیٰ اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔