بجلی صارفین کیلئے بری خبرہے، بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافےکی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی،سرکاری ڈسکوز کیلئے اضافے کی درخواست سی پی پی اے نے دائر کی ہے۔
سی پی پی اےکی درخواست پر نیپرا اتھارٹی یکم نومبر کو سماعت کرے گی،منظوری کی صورت میں صارفین پرایک ماہ کیلئے8 ارب 37 کروڑکا اضافی بوجھ پڑےگا۔
سی پی پی اے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی، ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی،
ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی،ماہ ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔