عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 273400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 234396 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214863 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 2622 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔