ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے تعاون سے 7 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، آئندہ سال16 ترقیاتی منصوبے متوقع ہیں۔
پاکستان کےبجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کیلئے اے ڈی بی کا 200 ملین ڈالر کا منصوبہ متوقع ہے،ڈسکوز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔
پاکستان میں سماجی تحفظ کےپروگرامز کے لیے 330 ملین ڈالر کی اضافی امداد منظور، خواتین اور بچوں کی تعلیم اورصحت پر توجہ مرکوز ہے،اے ڈی بی کی جانب سےایف بی آرمیں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے امداد، ٹیکس اصلاحات کی حمایت حاصل ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سےنمٹنے کے لیے پاکستان کی موثر کاوشوں کا اعتراف ، 500 ملین ڈالر کی فنڈنگ موصول ہوچکی ہے۔
پاکستان میں قدرتی آفات کے سالانہ 2 بلین ڈالر سے زائد نقصانات کو کم کرنے کے لیے بر وقت سیلاب کے وارننگ سسٹم کا قیام زیر غور ہے۔
صنعتی پیداوار میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہو ئے اعتماد کے پیش نظر معیشت میں بحالی کی امید ہے۔