ڈونلڈ ٹرمپ کی پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی پر پاناما کے صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پاناما کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
پاناما کےصدر ہوزے راؤل ملینو کہا کہ پاناما کینال کی انتظامیہ پر چین کا کوئی اثرو رسوخ نہیں ہے،ریٹ کسی خواہش پر مقرر نہیں کیے گئے،کینال پاناما کی ملکیت ہے۔
خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما پر حد سے زیادہ چارجز لگانے کا الزام دیتے ہوئے پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی دی ہے۔