اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جنوبی امریکا سے کوکین اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران 5 کلو کوکین ضبط کرلیا جبکہ 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 5 کلو کوکین برآمد کرکے کوکین سپلائی کے نیٹ ورک کی تمام سرگرمیاں ناکام بنا دی گئیں۔
اسمگلرز کے نیٹ ورک کی نگرانی کے لیے خفیہ اہلکار تعینات کیے گئے، اے این ایف افسر نے فرضی لین دین کے ذریعے نیٹ ورک کے راز فاش کیے۔ کارروائی میں دو ملزمان اور دو لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔
کارروائی سے لاہور کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپوں سے اسمگلنگ کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ حکام کے مطابق اے این ایف ملک سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔