بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں افواج پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پاک فوج اور ایف سی کی مشترکہ کاوشوں سے بلوچستان میں زراعت ، تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ۔
صوبے میں نئی زرعی ٹیکنالوجی متعارف کی گئی۔ اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات فراہمی کیں ۔ بلوچستان کےدور دراز علاقوں میں کیمپ سکول قائم کر کے تعلیم تک رسائی کو ممکن بنایا گیا ۔
پاک فوج اور ایف سی نے پنجگور، مگولی ، مشکے اور دائرہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسکولوں کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی گئی ۔ کمپیوٹر و بائیالوجی لیبز سمیت جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
طلبا کو مفت کتابیں ، اسٹیشنری اور سردیوں کے کپڑے بھی فراہم کئے گئے ۔ کھیل اور تقریری مقابلے جیسی ہم نصابی سرگرمیاں بھی منظم کی گئیں ۔ پاک فوج نے فٹ بال میچ بھی منعقد کیا۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کندھاری کی طالبات میں مفت کتابیں اور اسٹیشنری تقسیم کی۔
مقامی میڈیکل اسٹورز کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کئے ۔ پاک فوج نے دہشتگرد حملوں کا بر وقت اور بھرپور جواب دیا اور بلوچ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔ بلوچستان کے عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہیں کیونکہ صرف مشترکہ کاوشوں سے ہی صوبےکی ترقی ممکن ہے۔