آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے تربت ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں ایم ایس نے آئی جی ایف سی کو اسپتال کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
تربت ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کیچ ضلع کا سب بڑا سرکاری ہسپتال ہے جہاں پورے مکران ڈویژن سے مریض علاج کروانے آتے ہیں ۔ آئی جی ایف سی نے نئے آئی سی یو، سی سی یو ، آپریشن تھیٹرز ، ریڈیالوجی ، ایم آر آئی ، ایمرجنسی اور او پی ڈی ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔
آئی جی ایف سی نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔ آئی جی ایف سی نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتےہوئے انہیں تربت کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیا ۔
اسپتال کے عملے نے سماجی شعبے کی بہتری کیلئے ایف سی کی کوششوں کو بھرپور سراہا ۔ آئی جی کا ہسپتال کے امور میں دلچسپی پر بطور خاص شکریہ ادا کیا ۔






















