آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ گواسکر ٹرافی کے لیے آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ایم سی جی میں شروع ہو گا ، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔
آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اوپنر نیتھن میکسوینی کو ڈراپ کرتے ہوئے سیم کونسٹاس کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیاہے تاہم فٹنس مسائل کے باعث جوش ہیزل ووڈ ٹیم میں شامل نہیں ہیں ۔
شین ایبٹ کی دوبارہ سکواڈمیں واپسی ہوئی ہے ، بیوویبسٹر اور جے رچرڈسن بھی سکواڈ میں شامل ہیں ۔






















