اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی میر علی میں ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب ہوئی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کورس مکمل کرنے والے ایک سو ایک سپاہیوں نے حصہ لیا جنہوں نے تین ماہ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان تھے۔
آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لانس نائیک رحیم خان کو ڈیگر آف آنر سے نوازا۔ تقریب کے دوران ایف سی کے کمانڈوز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا شاندار مظاہرہ بھی کیا اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا عزم دہرایا۔






















