رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
برسی کی مرکزی تقریب قائد ملت کے مزار فیض آباد راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے انکے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان بھی موجود تھے۔
تقریب میں وزراء حکومت، سیکرٹریز، سیاسی جماعتوں کے کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔
تقریب میں رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کے درجات کی بلندی،امت مسلمہ کے مابین اتحاد، کشمیر و فلسطین کی آزادی شہدائے مسلح افواج پاکستان اور شہدا تحریک آزادی کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔






















