پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 67 ملین ڈالرز کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد مجموعی ذخائر 12.92 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 13 اکتوبر 2023 کوا سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.71 ارب ڈالرہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.20 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے ، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 12.92 ارب ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 67 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔