جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے ، کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم ان کی انجری کا جائزہ لینے کیلئے آج سکین کیا جائے گا۔ کیشو مہاراج کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ۔
جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما ، ڈیوڈبیڈنگھم ، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے ، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن ، کیشو مہاراج ، کوینا ماپاکا ، ایڈن مرکرام ، ویان مڈلر، سینورن میتھوسمی ، ڈین پیٹرسن، کاگیسو ربادا، ریان ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، کیل ویرین شامل ہیں ۔
پاکستان ور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں شروع ہو گا۔