ترجمان دفترخارجہ نے یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصیدیق کردی
ترجمان دفترخارجہ کاکہنا پےکہ یونان کشتی حادثےمیں بچائےگئےافراد میں 47 پاکستانی شامل ہیں، پاکستانیوں کےلاپتہ اورجاں بحق ہونےکی تعداد کےحوالےسےفی الحال حتمی تصدیق نہیں کرسکتے،ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ متعلقہ حکام سے مسلسل رابطےمیں ہے۔
زندہ بچائےگئے پاکستانیوں سے ملاقات اورانکی مدد کیلئےسفارتی عملہ موقع پرپہنچ چکا ہے،لاپتہ افراد کے لواحقین ملومات کیلئے00306943850188 پررابطہ کرسکتےہیں۔