انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر افغانستان کے کھلاڑی گلبدین نائب کو جرمانہ کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق افغانستان کے کھلاڑی گلبدین نائب پر جمعہ کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
گلبدین پر جرمانہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے تحت کیا گیا جس کا تعلق بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے سے ہے۔
اس کے علاوہ گلبدین کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا ہے۔