عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل 74 سینٹ کمی کے بعد 90.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 57 سینٹ کمی کے بعد 87.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اوپیک کی جانب سے اسرائیل پر تیل کی پابندی کے لیے ایران کے مطالبے کی حمایت کرنے کے کوئی آثار نہ ہونے اور امریکا کی جانب سے وینزویلا کی پابندیوں کو کم کرنے کی متوقع فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔