ججز تعیناتی کیلئے رولز بنانے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے رولز میکنگ کمیٹی کے سربراہ جسٹس جمال مندو خیل کو خط لکھ لکھتے ہوئے اپنی تجاویز ارسال کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کا اپنے خط میں کہناتھا کہ ججزتعیناتی میں عدلیہ کا اہم کردارہوتا تھا، 26ویں ترمیم کے بعد یہ توازن بگڑ چکا ہے، اب ججز تعیناتی میں ایگزیکٹو کا کردار بڑھ چکا ہے، ایک بھی تعیناتی رولز کیخلاف ہوئی تو عدلیہ پر اعتماد میں کمی آئے گی۔