قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
عماد وسیم نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں، دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ گرین شرٹ پہنی تو وہ لمحات میرے لئے یادگاری رہیں گے، آپ سب کا ساتھ، پیار دینے اور جذبہ ہمیشہ مجھے مضبوط بناتا رہا، اونچ نیچ میں آپ سب کا ساتھ دینا مجھے اپنے وطن کے لئے بہترین پرفارمنس دینے پر مجبور کرتا رہا۔
عماد وسیم نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا سدباب بند ہوا لیکن ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھوں گا، آپ سب کو نئے طریقے سے خوش رکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ عماد وسیم 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، عماد وسیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لئے قومی ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا۔