بھارتی فوجیوں کا آئے روز ذہنی دباؤ کے باعث موت کو گلے لگانا معمول بن گیا۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق حال ہی میں بھارتی شہر ناگپورمیں ایئر فورس سارجنٹ نےخودکشی کر لی، ہریانہ کے 36 سالہ جیویرسنگھ نےایئرفورس کی ڈیوٹی کےدوران خودکشی کی،اہلکار نےسروس ہتھیار سےخود کوگولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ساتھی اہلکار نے بتایا کہ "سنگھ ذہنی دباؤ کا شکار تھا،اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس قبل بھی ایک سی ار پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کی، دو مختلف ریاستوں آسام اور جھاڑ کھنڈ میں دو فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔