برطانوی وزیر اعظم رشی سونک دورہ اسرائیل کے لئے تل ابیب پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران اپنے اہم دورے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچ چکے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو اور صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اور تنازع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ غزہ ہسپتال پر حملہ ’ ممکنہ طور پر دوسری ٹیم ‘ نے کیا، بائیڈن کا دعویٰ
رپورٹس کے مطابق رشی سونک اسرائیل کے بعد مصر اور قطر کا دورہ بھی کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب پہنچنے کے بعد رشی سونک کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا ملک برطانیہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ یاہو اور اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔
دورہ اسرائیل سے قبل اپنے ایک بیان میں سونک کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران ہر شہری کی موت ایک المیہ ہے اور حماس کے حملوں کے بعد بہت ساری جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا تھا ، اگلے تین دنوں میں مصر، ترکی اور قطر کا دورہ کریں گے تاکہ تنازع پر بات چیت اور پرامن حل تلاش کیا جاسکے۔