پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد سے متعدد کارکنان رابطے میں نہیں ہیں۔
پیر کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد سے ہمارے متعدد کارکنان رابطے میں نہیں ہیں اور ہم معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا اور تحریک انصاف اس معاہدے پر آج بھی قائم ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے اور مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سینیٹر فیصل واوڈا اکثر بیانات دیتے رہتے ہیں لیکن میں ان کے کسی بیان کا جواب نہیں دیتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیئے اور ان کی ہمارے لیے اہم ہے۔