انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن کر اس کھیل کی 147 سالہ تاریخ میں ایک منفرد سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ کارنامہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا۔
انگلینڈ نے اپنے ایک ہزار 82 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریوں کا ریکارڈ بھی ہے جن کی تعداد 929 ہیں۔ سینچریوں کے اس ریکارڈ میں 717 کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔
سب سے زیادہ رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کے بعد اس کا روایتی حریف آسٹریلیا آتا ہے جس نے 4 لاکھ 28 ہزار ٹیسٹ رنز بنائے ہیں جب کہ بھارت 2 لاکھ 78 ہزار 751 رنز کے ساتھ تیسرے پائیدان پر ہے۔






















