چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ووٹ صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سب سے کارآمد ہتھیار ہے۔
قومی ووٹر ڈے کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ کا اندراج اور اس کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں کو انتخابی حقوق کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ووٹ صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سب سے کارآمد ہتھیار ہے۔ انہوں نے شہریوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے اور ملک کی سیاسی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے قومی ووٹر ڈے کو جمہوری نظام کی پائیداری اور مضبوطی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن شہریوں کو ووٹ کے اندراج، سیاسی حقوق اور انتخابی عمل میں شمولیت کی اہمیت سے آگاہی کا موقع فراہم کرتا ہے۔






















