محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں کا شیدول بھی متاثر ہو ا ہے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گندم کی کاشت والے علاقوں میں بارش برسے گی، سال کے آخری مہینے کا خشک سردی سے آغاز ہواہےلیکن کل سے دسمبربھیگا بھیگا ہونے کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ سردی کی نئی لہر لائے گاایک بارشیں برسانے والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس میں نارتھ ایسٹ پنجاب کے علاقہ شامل ہیں جہاں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے سرما کی بارشوں کا پرانا پیٹرن بھی متاثر ہوا ہےبارشیں جن جگہوں پر ہوا کرتی تھی زیادہ وہاں پر وہاں پر کم ہوگئی ہیں چینجز آرہی ہیں ، گندم کی کاشت والے علاقوں میں بھی برکھا برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہی گزشتہ مہینہ ملکی تاریخ کا سب سے گرم نومبر رہا ہے۔