یونیسف کی جانب سے پاکستان کی پہلی خاتون سفیر برائے اطفال صبا قمر نے جرمن قونصل جنرل سے ملاقات کرکے بچوں کے حقوق ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
جرمن قونصل خانے میں ہونے والی ملاقات میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کرتمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔
اس موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر نے کہا کہ جرمنی بچوں کے حقوق کیلئے ثابت قدم ہے پاکستان میں بھی بچوں کے حقوق کیلئے کئے جانے والے کام قابل ستائش ہیں گلوبل وارننگ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کی روک تھام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
جرمن قونصل جنرل کی جانب سے کراچی میں شجرکاری مہم کو موثر بنانے کیلئے صبا قمر کو بیج بھی فراہم کئے گئے۔