وزیراعظم شہبازشریف اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آ گاہ کیا ۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بل پر تمام تحفظات کودور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے ، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔