فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ نو دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔ فیصلے کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور وزارت دفاع نے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔ انٹراکورٹ اپیلوں میں سپریم کورٹ نے سابقہ فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔