پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن تعینات کردیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کی بطور جوڈیشل کمیشن رکن تعنیانی کی منظوری دے دی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور بیرسٹر علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے رکن کیلئے ارسال کیا تھا۔
سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن سے جوڈیشل کمیشن کے رکن عمر ایوب بھی مستعفی ہو چکے ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کی جگہ بیرسٹر گوہر کا نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا تھا ۔