پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کر دی ہیں ، صائم ایوب، حارث روف ، ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان ، قاسم اکرم ، عرفات منہاس اور محمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیاہے ۔
ان کے علاوہ ٹیم میں سلمان علی آغا،عمیر بن یوسف، عثمان خان،طیب طاہر، جہانداد خان،عباس آفریدی، سفیان مقیم شامل ہیں ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔