پاکستان نےہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے،جس کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور خطے میں ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔ آزمائشی پرواز میں نظام کے نئے ڈیزائن اور تیکنیکی پیرامیٹرز جانچے گئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے تجربے کا مشاہدہ کیا، تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے افسران،سائنسدانوں اور انجینئر بھی موجود تھے، جنرل ساحر شمشاد نے کامیاب تجربے پر عملے کی صلاحیت،لگن اور عزم کو سراہا، صدر مملکت،وزیراعظم اور سروسز چیفس کی اسٹریٹجک فورسز کے عملے کو مبارکباد دی۔