فرانس میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا،مخلوط حکومت کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق دائیں بازو اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان حکومت گرانےکے معاملے پر اتفاق ہو گیا۔کل ووٹنگ متوقع ہے۔برنیئر نے طویل ڈیڈ لاک کے بعد پانچ ستمبر کو اقلیتی حکومت قائم کی تھی۔
میکرون سیاسی بحران کے باوجود اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





















