پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جوڈیشل کمیشن میں اپنے دونوں ارکان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونوں ارکان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کرنے والے کمیشن میں عمرایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ کو بطور رکن نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شبلی فراز کی جگہ سینیٹرعلی ظفر کو نامزد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔