شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ کا مقصد پولیس کی تکنیکی استعداد اورپیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے،پولیس جوانوں کو مختلف چھوٹے بڑے ہتھیار اور ہینڈ گرنیڈ کے استعمال کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں فائرنگ کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔
بم ڈسپوزل،وی آ ئی پی پروٹیکشن اور اورچلتی گاڑی سے فائرنگ کی مشقیں بھی ٹریننگ کا حصہ رہیں۔تربیت یافتہ پولیس کے جوانوں نےپاک فوج کی جانب سےدی گئی ٹریننگ کو دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں موثر قرار دیا۔