چیمپئزٹرافی کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ بھارت نے نئے فارمولے پر بھی اعتراض اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیج کر کھیل میں سیاست کو شامل ایک بار پھر شامل کر رہا ہے۔ بھارت دوبارہ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر نہیں کر رہا جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے آسٹریلیا، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں۔ لیکن بھارت تاحال اپنی انا پر قائم ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھارتی جواب نہ آںے کی وجہ سے تاحال تاخیر کا شکار ہے تو وہیں بھارت نے نئے ’’پارٹنر شپ یا فیوڑن فارمولے‘‘ پر بھی اعتراض اٹھا دیا ہے۔
نیا فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہے جو 3 سال تک نافذ العمل رہے گا، نئے فارمولے کے تحت بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستان بھی اگلے 3 سال تک تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، بھارت کی طرح پاکستان بھی بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔
مگر اس فارمولے کو بھی تسلیم نہ کرتے ہوئے بھارت نے اعتراض اٹھا دیا ہے، کوالیفائی کرنے کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے کیلیے بھی پاکستان جانے سے انکار سامنے آیا ہے۔
پی سی بی نے بھی دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ہماری ٹیم سے بھی کسی فائنل کیلیے دورے کی امید نہ رکھی جائے، تین سال کے تمام فائنلز بھی دبئی میں ہونے چاہیئں۔