ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 87 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 133 ارب روپے سے زائد وصول کرلیے گئے۔
گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 92 کڑور سے زائد رقم وصول کیے گئے، گزشتہ ہفتے کے دوران 173 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔