عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہوگیا ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6400 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 206500 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار کے اضافے کے بعد قیمت2لاکھ 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔دس گرام سونے کے بھائو 5487 روپے کے اضافے سے 177040 روپے ہوگئے۔
جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بلین مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار 680روپے ہے، جبکہ 22 قیراط میں فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 916 روپے ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 36 ڈالر بڑھکر 1959 ڈالر ہوگئے
یاد رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی تھی۔