انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 561 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 643 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔