نئی ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں زبردست کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ایم جی موٹرز نے اپنے کاروں کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کی کمی کردی۔
کراس اوور ایس یو وی کی 16 اکتوبر تک قیمت80 لاکھ 99 ہزار ہے۔ ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر سید آصف احمد کا کہنا ہےکہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد صارفین اور آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت تمام کاروباری افراد کو فائدہ پہنچانا۔
اس ماہ ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد روپیہ مضبوط ہوا،جس پر کیاموٹرز کارپوریشن کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایم جی ایچ ایس اسپورٹی پاکستان کی لگثری گاڑیوں میں سے ایک ہے۔