چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کو دیا جانے والا دو ٹوک موقف منظر عام پر آ گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی کو پاکستان کی سالمیت کی خاطر سخت موقف پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس میزبانی ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہونی چاہیے ، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں ، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کریں گے ، پاکستان کا موقف دو ٹوک ہے ، پاکستان زخمی ہو جائے لیکن بے عزتی برداشت نہیں کرے گا ۔
پاکستان نے اپنا موقف آئی سی سی کو پیش کر دیاہے اور اب جواب کے منتظر ہیں ۔